سلمان اکرم راجہ کی پارٹی عہدے سے استعفیٰ کی وجوہات سامنے آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ کی وجوہات سامنے آ گئیں ۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ کے فیصلوں پر مسلسل تنقید کی جارہی تھی، سلمان اکرم راجہ تنقید کے باعث سیاسی کمیٹی اجلاسوں میں شرکت سے معذرت کرنے لگے تھے۔
تنقید کے باعث سلمان اکرم راجہ اجلاسوں سے اُٹھ کر بھی جاتے رہے، سلمان اکرم راجہ ، محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر ، اڈیالہ میں ملاقاتوں پر ہدف تنقید تھے ۔
ضمنی انتخاب کے معاملے پر سیکرٹری جنرل کو بانی کی فیملی نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، سیاسی کمیٹی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو سلمان اکرم راجہ نے سپورٹ کیا تھا ۔
علی بخاری کی مدد سے سلمان اکرم راجہ نے ضمنی انتخابات اور اپوزیشن لیڈر کی بات بانی کو پہنچائی ،بانی تحریک انصاف نے اعظم سواتی اور محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ،بانی نے حکم دیا نااہل ہونے والے اراکین کی فیملی کو ٹکٹ دیکر اسمبلی میں لایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں :اپر دیر،ہنگو : فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک، شہری سمیت 3 اہلکار شہید