اسرائیلی فوج کا غزہ کے النصر ہسپتال پر حملہ، 5 صحافیوں سمیت 20 افراد شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج کے غزہ کے النصر ہسپتال پر دو حملے کیے جس کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز النصر ہسپتال کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت 20 افراد کی شہادت ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے صحافیوں میں غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کے صحافی ابوطحٰہ، الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ اور قدس نیوز کے احمد ابو عزیز شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے النصر ہسپتال پرحملے سے متعلق فوری ردعمل سےگریز کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 5 مزید صحافیوں کی شہادت کے بعد غزہ میں اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہارنے والے صحافیوں کی تعداد اب 245 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات,غزہ میں جاری نسل کشی، قحط پر بات چیت