اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات,غزہ میں جاری نسل کشی، قحط پر بات چیت
کیپشن: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فصل بن فرحان سے ملاقات کی جس میں اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے نتیجے میں جاری نسل کشی اور قحط پر بات چیت کی گئی۔
دفتر خارجہ کےمطابق ملاقات او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی ہے،وزرائے خارجہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی فوری ضرورت پر روز دیا،دونوں وزرائے خارجہ نے بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی اور امن سمیت سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیاجبکہ اس دوران باہمی دلچسپی کی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ہلک ہوگن کی موت طبعی تھی یا کچھ اور؟ اہم انکشاف سامنے آگیا