سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے،وزیر اعلیٰ کا حکم

سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے،وزیر اعلیٰ کا حکم

Aug 25, 2025 | 18:40:PM
سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنایا جائے،وزیر اعلیٰ کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے سیلابی ریلے کی آمد کے پیش نظر آبادی کا بروقت انخلا یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے جانی نقصان سے بچاؤ کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے دریاؤں ندی نالوں کے ارگرد آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے دیہاتی علاقوں سے مال مویشیوں کی بروقت منتقلی کے لئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ستلج اور دیگر دریاؤں کی طغیانی کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کے قیام وطعام اور علاج کے بہترین انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے عارضی قیام کے مناسب مقامات مہیا کرنے کا حکم دیاہے  ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سانپ  کاٹنے کی ویکسین مہیا کرنے  کے اقدامات کئے جائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قصور ۔ پاکپتن ، تونسہ اور دیگر علاقوں میں انتظامیہ اور ریسکیو کو ہمہ وقت مستعد رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کا دورہ، 3 شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت