گھریلو ملازمہ پر تشدداور جنسی زیادتی:اسٹیج اداکارہ ثمر رانا گرفتار

Aug 25, 2025 | 11:51:AM
گھریلو ملازمہ پر تشدداور جنسی زیادتی:اسٹیج اداکارہ ثمر رانا گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)چودہ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدداور جنسی زیادتی کے الزام میں اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا،ثمر رانا کے گھر چودہ سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
 پولیس کے مطابق ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے،نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ثناء یوسف قتل کیس،چارج شیٹ کی جانچ پڑتال مکمل کرکے عدالت بھیج دیا گیا
 پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔