بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ ۔۔ سلمان بٹ کےمفت مشورے 

Aug 25, 2021 | 22:30:PM
بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ ۔۔ سلمان بٹ کےمفت مشورے 
کیپشن: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آل راؤنڈر روی شاستری  کاہندوستانی کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کے طور پر معاہدہ کی مدت ٹی-20 عالمی کپ 2021 کے بعد ختم ہوجائے گی۔ نئے چیف کوچ  کی قیاس آرائیوں کے درمیان پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ٹیم انڈیا کا اگلا چیف کسے بنایا جانا چاہئے۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ روی شاستری کے اس عہدے کے لئے پھر سے درخواست دینے کا امکان نہیں ہے ۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق روی شاستری کی مدت کار تقریباً ختم ہونے والی ہے۔ ایسے میں مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ انڈیا ٹیم کا اگلا چیف کوچ کون بنے گا۔ کچھ اس طرح کی خبریں بھی آئیں کہ بی سی سی آئی جولائی میں سری لنکائی دورے پر عبوری چیف کوچ کے طور پر راہل ڈریوڈ  کی کارکردگی سے خوش تھا۔

ٹیم انڈیا کے نئے چیف کوچ  کی قیاس آرائیوں کے درمیان پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ٹیم انڈیا کا اگلا چیف کسے بنایا جانا چاہئے۔ سابق کرکٹر کے مطابق، ٹیم انڈیا کے بلے بازی کوچ وکرم راٹھور اگلے چیف کوچ کے طور پر ایک اچھی پسند ہوسکتے ہیں۔ سلمان بٹ نے کہا کہ جو کوئی بھی اس عہدے پر آتا ہے، اس کی ٹیم کے ساتھ مناسب انڈرسٹینڈنگ ہونی چاہئے۔ کیونکہ وکرم راٹھور بھارتی ٹیم کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور روی شاستری کی مدت کے دوران ان کے ساتھ رہے ہیں۔ ایسے میں وہ ایک اچھا متبادل ہوسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سلمان بٹ کا ماننا ہے کہ ہندوستان کو ایک کوچ سے زیادہ کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے، جو پہلے سے ہی موجودہ ٹیم اور اس میں چل رہے ہوں ۔سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہاہے کہ’جو بھی نیا چیف کوچ بنتا ہے، اسے کھلاڑیوں کے ساتھ مناسب تال میل بٹھانا چاہئے اور انہیں اپنے کمفرٹ زون میں رکھنا چاہئے۔ روی شاستری کے جانشین کے لئے وکرم راٹھور کا نام سامنا آ رہا ہے۔  اگر کوئی غیر ملکی کوچ ٹی-20 عالمی کپ کے بعد روی شاستری کی مدت ختم ہونے کے بعد درخواست نہیں دیتا ہے تو وہ اس پوزیشن کے لئے بالکل فٹ ہیں۔وکرم راٹھور نے 1996 سے 1997 کے درمیان بھارت کے لئے 6 ٹسٹ میچ اور 7 ونڈے کھیلے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی ترقی