پی ایس ایل یا آئی پی ایل؟محمد عامر نے اپنی ترجیح بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سے اپنی ترجیح سے متعلق حیران کن جواب دیدیا۔
پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے قومی ٹیم کے پیسر سے ٹی وی پروگرام میں پوچھا گیا کہ شیڈول متصادم ہونے کی صورت میں وہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں سے کس کا انتخاب کریں گے تو انہوں نے لگی لپٹی رکھنے کے بجائے کہا کہ صاف بات تو یہ ہے کہ اگر مجھے موقع ملا تو میں آئی پی ایل کھیلوں گا اور میں یہ بات سب کے سامنے کہہ رہا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ مجھے اگر ایسا کوئی موقع نہیں ملتا تو پھر میں پاکستان سپر لیگ میں حصہ لوں گا، آئندہ برس تک مجھے بھارتی لیگ میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے، اگر ایسا ہوتا ہے تو اس میں کیا مضائقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آئندہ برس بھی دونوں لیگز متصادم ہوں گی، اس بار تو چیمپیئنز ٹرافی کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ اگر مجھے پہلے پی ایس ایل میں منتخب کرلیا گیا تو پھر میں دستبردار نہیں ہوسکوں گا، اگر ایسا ہوا تو مجھ پر ٹورنامنٹ میں شرکت پر پابندی لگا دی جائے گی۔
یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والے محمد عامر اب برطانوی شہریت کے حامل ہیں، جس کی وجہ سے انہیں آئی پی ایل میں منتخب کیا جاسکتا ہے، کچھ عرصہ قبل ان سے آئی پی ایل ٹیم پنجاب کی مالک پریتی زنٹا نے بھی ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم ،سیما حیدر کا مستقبل کیا ہوگا؟جانیے