غزہ سے اظہار یکجہتی ؛تعلیمی اداروں میں آج چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اور مرکزی تنظیم تاجران کا غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
صدر ایپسما کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
صدر ایپسما شمالی پنجاب ابرار احمد خان نے بتایا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے زیر اہتمام تمام نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے جبکہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز ، تاجر برادری ، سیاسی و مذہبی تنظیموں کی طرف سے آج کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
ابرار احمد خان نے بتایا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ مرکزی صدر تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے کہا کہ فلسطین ایک حل طلب مسئلہ ہے، اسرائیلی بربریت و دہشت گردی پر مسلم حکمرانوں کو خاموشی کو توڑنا ہوگا۔
کرنل (ر)فواد حنیف نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و بربریت انسانی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، صدر تنظیم تاجران پنجاب شرجیل میر نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسرائیلی ظلم و بر بریت کو روکنے کیلئے او آئی سی ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
سیکرٹری جنرل ایپسما ملک محمد اعجاز نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنا ہماری دینی ،اخلاقی ذمہ داری ہے، مرکزی سینئر نائب صدر ایپسما محمد فرقان چوہدری نے کہا کہ وحشیانہ دہشت گردی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے بلکہ انسانیت کے ماتھے پر بد نما داغ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اظفر منظور کی بطور چیئرپرسن سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے تقرر کی منظوری