پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ،بھارتی فوج نے 2کشمیریوں کو شہید کردیا

Apr 25, 2025 | 19:08:PM
پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ،بھارتی فوج نے 2کشمیریوں کو شہید کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج کے جعلی انکاؤنٹرز میں معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں تیزی آ گئی،جعلی انکاؤنٹرز کی سپیشلسٹ بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دن دہاڑے 2 کشمیری شہید کردیئے۔

بھارتی فوج دنیا بھر میں"فیک انکاؤنٹر ز" سپیشلسٹ کے حوالے سے جانی جاتی ہے،بھارتی فوج پہلگام فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام  ہونے پر آپے سے باہر ہو گئی اور معصوم کشمیریوں کو نشانہ بنانے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

ذرائع کاکہنا ہے کہ 24اپریل 2025 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کر دیا ، شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے ،دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی  ہے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہے ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلگام حملہ۔۔امیتابھ بچن کے ٹویٹس پر ہنگامہ، بھارتی ناراض