نئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے 

Apr 25, 2021 | 20:13:PM
نئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر ذمہ داریاں سنبھالنے سعودی عرب پہنچ گئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)پاکستان کے نئے نامزد سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر سعودی عرب میں بطورِ پاکستانی سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے ریاض پہنچ گئے۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر آئندہ چند روز میں پاکستان کے نئے سفیر کا چارج سنبھال لیں گے۔اس موقع پر بلال اکبر نے کہا کہ کوشش ہوگی پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم کریں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اپنی مدت ملازمت ختم کرکے ریٹائرمنٹ کے ساتھ 28 اپریل کو پاکستان روانہ ہورہے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ ۔۔ ماسک نہ پہننے پر سزاﺅں کا اعلان