جلد ہی 7 بڑے شہروں میں 5G متعارف کرائی جائیگی،شزا فاطمہ خواجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان جلد ہی 7 بڑے شہروں میں 5G متعارف کرائے گا، آئندہ چند ماہ میں بڑے شہروں میں یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مالی اور تکنیکی چیلنجز موجود ہیں، تاہم حکومت ملک بھر میں تیز رفتار اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے جو پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا اور معیشت کو نئی سمت دے گا۔شہزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ملک معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے، مہنگائی میں کمی اور استحکام کے اشارے واضح ہیں۔ وفاقی کابینہ پاکستان کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی کی منظوری دے چکی ہے اور سال کے اختتام تک 5 سے 10 لاکھ نوجوانوں کو اے آئی اور سائبر سکیورٹی کی تربیت دینے کا ہدف مقرر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کو درست طریقے سے استعمال کرنے والے افراد مستقبل میں روایتی عہدوں کی جگہ لیں گے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ناقص موبائل اور ڈیٹا سروسز کے حوالے سےجدہ کے قریب بحیرہ احمر میں دو سب میرین کیبلز کو نقصان پہنچنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا، تاہم حکومت فائبرائزیشن اور سب میرین کیبلز کے پھیلاؤ پر کام کر رہی ہے۔شہزا فاطمہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت سے سائبر حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور کسی سرکاری ویب سائٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: طوطا ٹیکس لاگو۔۔شوقین اور میاں مٹھو بڑی مشکل میں پڑ گئے