آشوب چشم کا پھیلاؤ، پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری

Sep 24, 2023 | 19:32:PM
آشوب چشم کا پھیلاؤ، پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری
کیپشن: طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) آشوب چشم کے پھیلاؤ کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔
آشوب چشم کے پھیلاؤ کے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آشوب چشم سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور طلبا کو بیماری اور اس سے بچاؤ کی تدابیر بتائی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی رہنما ملک احمد خان وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کے حوالے سے بول پڑے