شان مسعود پی سی بی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز مقرر

Oct 24, 2025 | 21:02:PM
شان مسعود پی سی بی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز مقرر
کیپشن: شان مسعود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شان مسعود کی تقرری کا اعلان اسلام آباد میں منعقدہ عشائیے کے دوران کیا ہے۔

شان مسعود نے 44 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، وہ 84 اننگز میں بیٹنگ کےلیے میدان میں اترے، 6 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 550 رنز بنائے۔

36 سالہ شان مسعود کا 2013ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر شروع ہوا تھا، انہوں نے گزشتہ روز ہی اب تک کا اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے افغان کرکٹ ٹیم کو بھاری جرمانہ کردیا، وجہ بھی سامنے آ گئی