زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ، آئی سی سی کی جانب سے افغانستان ٹیم پر جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کرکٹ ٹیم پر زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کردیا گیا۔
زمبابوے اورافغانستان کے درمیان 20 اکتوبر کو ہرارے میں سیریز کا واحد ٹیسٹ کھیلا گیا جس میں میزبان زمبابوے نے افغانستان کو ایک اننگز اور 73 رنز سے شکست دی۔
افغانستان میچ تو ہارہی گیا ساتھ اس پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔
حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں افغانستان کرکٹ ٹیم پر سست اوور ریٹ پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بی آئی ایس پی صارفین کیلئے اہم خبر
یہ جرمانہ آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے عائد کیا گیا، جن کاماننا ہے کہ افغانستان کی ٹیم مقررہ وقت میں5 اوورز پیچھے تھی۔
آئی سی سی کے قوانین کی شق 2.22 کے مطابق، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوور مکمل نہیں کر پاتی تو ہر اوور کے بدلے کھلاڑیوں کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
افغان کپتان نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کی سزا قبول کی جس کے بعد باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں:’’نادیہ میری بگو‘‘ پاکستانی ڈائیلاگ کا جادو بھارتی ٹیم پر بھی چل گیا ، ارشدیپ کی ویڈیو وائرل