’’نادیہ میری بگو‘‘ پاکستانی ڈائیلاگ کا جادو بھارتی ٹیم پر بھی چل گیا ، ارشدیپ کی ویڈیو وائرل

Oct 24, 2025 | 10:47:AM
’’نادیہ میری بگو‘‘ پاکستانی ڈائیلاگ کا جادو بھارتی ٹیم پر بھی چل گیا ، ارشدیپ کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)’’نادیہ میری بگو‘‘ کے ڈائیلاگ سے مشہور ہونے والا پاکستانی جوڑا سوشل میڈیا پر خوب ویووز حاصل کررہا ہے جبکہ اُن کا یہ ڈائیلاگ استعمال کرکے نہ صرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی، اپنی ویڈیوز بنا رہے ہیں بلکہ بھارتی کرکٹرز بھی اس کے سحر میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کی ایک ویڈیو کافی گردش کررہی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی کرکٹر کے ساتھ بس میں سفر کررہے ہیں۔

منظرعام پر آنے والی اس ویڈیو کو  ارشدیپ سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا، ویڈیو میں وہ اپنے ساتھی کو مذاحیہ انداز میں کہہ رہے ہیں’ نادیہ‘ میری سونی سوانی‘ جس پر ساتھی کرکٹر اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ پایا اور مسکراتے ہوئے کہا ’ جی‘!

مزید پڑھیں:ایک کپ کافی کی قیمت2 لاکھ 75 ہزار روپے

ارشدیپ سنگھ نے کہا ’ بڑی اچھی لگ رہی ہو، ساتھی کرکٹر نے جواب دیا ’جی‘

ویڈیو کے آخرمیں بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے کہا ’ آسٹریلیا گھوم رہی ہو‘ جس پر سر ہلاتے ساتھی کرکٹر نے کہا ’جی‘۔

 ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کئے جارہے ہیں۔