لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا

Oct 24, 2025 | 19:23:PM
لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عادیہ ناز)لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، لاہور کی فضا میں آلودگی کے ذرات کی مقدار 193 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

جبکہ اسموگ کے پیش نظر جاری احکامات کو شہریوں کی جانب سے ہوا میں اُڑا دیا گیا، مارکیٹوں، فوڈ پوائنٹس پر شہریوں کا رش دیکھا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد بغیر ماسک کے موجود ہے۔

شہریوں کے مطابق ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے دئیے گئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

انھوں نے کہا کہ دھواں ہماری صحت کو بُری طرح سے متاثر کر سکتا ہے، گزشتہ سال کے برعکس اس سال حکومت کے اینٹی سموگ اقدامات تسلی بخش رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مالدیپ کا سرکاری دورہ