چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مالدیپ کا سرکاری دورہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مالدیپ کے وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورس سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاک مالدیپ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
مالدیپ کی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو MNDF ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :متحدہ رہنما نکہت شکیل واٹس ایپ ہیک، رشتہ داروں سے پیسے بٹور لیے