پاک ایران مشترکہ منصوبوں سے خطے میں معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہونگی،حنیف عباسی

Oct 24, 2025 | 17:32:PM
پاک ایران مشترکہ منصوبوں سے خطے میں معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہونگی،حنیف عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ایرانی وزیرِ برائے روڈز اینڈ اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق سے ملاقات۔دونوں وزراء نے دوطرفہ ریلوے تعاون، فریٹ آپریشنز اور تجارتی روابط پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں سے خطے میں معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں وزراء کی ملاقات ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے دوسرے روز اسلام آباد میں ہوئی۔وزیرِ ریلوے نے ایرانی وفد کی آمد  شکریہ ادا کرتےہوئےکہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔پاکستان اور ایران کے ریلوے نظام 1917 سے منسلک ہیں۔پاکستان کا ریلوے نظام 1861 میں قائم ہوا، جس کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے اصلاحات کا نیا باب شروع کیا ہے۔کراچی پورٹ سے فریٹ ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔روہڑی تا نوکنڈی 884 کلومیٹر سیکشن پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مشترکہ منصوبوں سے خطے میں معاشی ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

ایرانی وزیر فرزانہ صادق نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک ایران کے ذریعے عالمی منڈیوں سے جڑ رہے ہیں۔ پاکستان اور ایران مل کر چین کو یورپ سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

پاکستان اور ایران نے ریلوے شعبے میں مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق کیا۔دونوں ممالک نے انفراسٹرکچر اور آپریشنز میں اشتراک بڑھانے پر غور کیا۔فریم ورک آف کوآپریشن کے تحت ریلوے تعاون کو وسعت دینے پر غور کیا گیا۔دونوں ممالک نے ریلوے آپریشنز اور کمرشل سرگرمیوں میں اشتراک کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔اسلام آباد–تہران–استنبول (آئی ٹی آئی) فریٹ ٹرین دسمبر 2025 میں دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔چابہار اور گوادر بندرگاہوں کو ریل یا سڑک کے ذریعے جوڑنے پر بات چیت کی گئی۔پاکستان اور ایران کے درمیان رابطوں کے فروغ کے لیے کوآرڈینیشن میکنزم پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ترکی کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور