ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی

Oct 24, 2023 | 11:11:AM
ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پرروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
انٹربینک میں طلب پر روپے کی قدر میں کمی،انٹربینک میں امریکی ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 279.12 روپے سے بڑھ کر 279.50 روپے پر پہنچ گیا،دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام میں انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے کا تھا۔

دوسری جانب  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 220 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 50 ہزار 850 پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا ہو گیا

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 51 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:  پٹرول کی قیمت میں کمی