قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں روحیل نذیر کی ڈبل سنچری

Nov 24, 2025 | 21:58:PM
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں روحیل نذیر کی ڈبل سنچری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے نویں اور آخری راؤنڈ کے دوسرے دن کے کھیل کی خاص بات روحیل نذیر کی ڈبل سنچری تھی۔شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم کراچی بلوز  پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ٹیم سیالکوٹ کے خلاف پہلی اننگز میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

 شان مسعود نے 70 رنز سکور کیے۔حمزہ نذر نے  49 رنز دے کر5  وکٹیں حاصل کیں۔سیالکوٹ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں پر 217 رنز بنائے تھے۔حمزہ نذر59  رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں،کاشف بھٹی نے تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں فاٹا کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں  239رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،سلمان خان نے 104  رنز کی اننگز کھیلی۔نعمان علی نے 52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور وائٹس نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے،علی زریاب آصف نے 54 رنز سکور کیے،گرنے والی چاروں وکٹیں آصف آفریدی نے حاصل کی ہیں۔مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد میں فیصل آباد کی ٹیم بہاولپور کے خلاف پہلی اننگز میں 312 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔اویس ظفر نے گزشتہ روز 140 رنز سکور کیےتھے ۔ عمران رندھاوا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

بہاولپور کی ٹیم پہلی اننگز میں 188  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،محمد عمار نے 66 رنز سکور کیے،احمد صفی عبداللہ نے 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں،ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اسلام آباد کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 563 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ روحیل نذیر نے 26چوکوں اور 6چھکوں کی مدد سے 207 رنز کی اننگز کھیلی ۔

 ارسل شیخ نے 91 رنز بنائے۔ساجد خان اور محمد عرفان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔پشاور نے پہلی اننگز میں  4 وکٹوں پر 81 رنز بنائے تھے۔نقیب اللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں،ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم  ایبٹ آباد میں ملتان نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز میں  542 رنز  8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔امام الحق نے گزشتہ روز 181 رنز سکور کیے تھے۔

 آج ذیشان اشرف 94 اورعامریامین 75 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔منصور علی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ایبٹ آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد عارف نے61  رنز بنائے۔ علی عثمان نے65 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔فالوآن کے بعد ایبٹ آباد نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا