ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 

Nov 24, 2025 | 17:43:PM
ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی 
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی  ہوئی۔انٹربینک میں ڈالر 280.62 روپے سے کم وہکر 280.61 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک پیسے معمولی کمی سے 281.65 روپے،یورو 13 پیسے اضافے سے 326.57  روپے،برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے اضافے سے   371.21 روپےکا ہوگیا ۔

اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 3 پیسے  بڑھ کر کمی   77.39 روپے جبکہ سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 75.55 روپے کا ہوگیا۔

ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام  ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 118 پوائنٹس کمی سے 161984 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 162385 کم ترین سطح 161241 رہی۔ماہرین کاکہنا ہے کہ روول اوور ویک کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ کپتان پورے سال کیلئے دنیائے کرکٹ سے آوٹ