انڈین کپتان شبمن گل پورے سال کیلئے دنیائے کرکٹ سے آوٹ

Nov 24, 2025 | 17:23:PM
انڈین کپتان شبمن گل پورے سال کیلئے دنیائے کرکٹ سے آوٹ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شبمن گل سال 2025 کے بقیہ میچز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے، انڈین بیٹر گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ پہلے ہی نہیں کھیل رہے۔ 

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ گل کی فٹنس کے معاملے میں جلد بازی سے کام نہیں لے رہی۔ کولکتہ ٹیسٹ کے دوران گل بیٹنگ کرتے ہوئے ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگز میں میدان میں واپس نہیں آ سکے، گوہاٹی ٹیسٹ میں ان کی جگہ رشبھ پنت کپتانی کر رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق شبمن گل کی انجری ابتدا میں سمجھنے سے زیادہ سنگین نکلی ہے، وہ نہ صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہیں بلکہ پورے سال کے دوران کسی بھی فارمیٹ میں واپسی کا امکان بھی کم ہے۔

 ذرائع کے مطابق گل کو اعصاب کی چوٹ ہے، انہیں انجیکشن لگائے جا رہے ہیں اور چند روز میں’’ ری ہیبلی ٹیشن‘‘ کا عمل شروع ہوگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط سے معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ جلد فیصلے سے کھلاڑی کی فٹنس کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے مینجمنٹ محتاط حکمت عملی اپنائے ہوئے ہے۔

ممکنہ طور پر شبمن گل 2026 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے واپسی کر سکتے ہیں،ٹیم انڈیا جنوری میں تین ون ڈے (11 جنوری سے) اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز (21 جنوری سے) کھیلے گی، جو ورلڈ کپ سے قبل بھارت کی آخری تیاریاں ہوں گی۔

واضح رہے کہ شبمن گل ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کے کپتان جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نائب کپتان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی کی الوداعی ملاقات