مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر کا انتخاب کل ،حافظ عبدالکریم کے منتخب ہونے کے امکانات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر کا انتخاب کل ہوگا ،سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد امیر کا عہدہ خالی ہوا ،جس پر مجلس شوریٰ کے ارکان نئے امیر کا انتخاب کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے دستور کے مطابق شوریٰ کا اجلاس کل مرکز اہل حدیث میں ہو گا،چیئرمین الیکشن بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی سربراہی میں انتخابی عمل مکمل کیا جائے گا ، ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کے متفقہ طور پر امیر منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ چند ارکان مجلس عاملہ کی طرف سے انتخابی عمل پر اعتراض کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
قائم مقام امیر ڈاکٹر علی محمد ابو تراب نے حافظ عبدالرشید حجازی کی سربراہی میں اعتراضات سننے کے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، حافظ عبدالرشید حجازی کی سربراہی میں کمیٹی نے زعیم الدین لکھوی اور دیگر کو ذاتی شنوائی کے لیے طلب کیا، کمیٹی اجلاس میں واضح ہو گیا کہ امیر کے انتخاب میں دستوری حوالے سے کوئی ابہام موجود نہیں ہے، زعیم الدین لکھوی نے واضح کیا ہے کہ وہ امارت کے امیدوار نہیں، سوائے ایک رکن شوری کے تمام درخواست دہندگان اعتراض کی درخواست سے اظہار لاتعلقی کر چکے ہیں ، امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث انتخاب کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہیں رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکار حسن رحیم نے شادی کرلی؟حقیقت سامنے آگئی