گلوکار حسن رحیم نے شادی کرلی؟حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کی وائرل شادی کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔
حسن رحیم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی شادی سے متعلق تصویر کی حقیقت واضح کر دی ہے۔
تصویر میں انہیں دولہا کے لباس میں دلہن کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس سے مداحوں میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ شاید انہوں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔
اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر دراصل اُن کے نئے میوزک ویڈیو "میموریز" کی پروموش کا حصہ تھی، اس گانے میں ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی جوڑی جسٹن بیبیز نے بھی شرکت کی ہے۔"میموریز" ایک نیا میوزک ویڈیو ہے جسے مداحوں کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:"جوکچھ ہوں والدہ کی بدولت ہوں"نیلم منیر کا جذباتی پیغام
حسن رحیم نے اس وضاحت کے ذریعے مداحوں کی غلط فہمی دور کر دی ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوئی بلکہ یہ سب میوزک ویڈیو کی کہانی کا حصہ تھا۔