"جوکچھ ہوں والدہ کی بدولت ہوں"نیلم منیر کا جذباتی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خوبرواداکارہ نیلام منیر نے اپنی والدہ کواپنی کامیابیوں کاساراکریڈٹ دیتے ہوئے ان کے لیے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئرکردیا۔
معروف اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جو کچھ وہ آج ہیں، وہ سب ان کی والدہ کی بدولت ہیں، نیلم منیر نے اپنی ماں کے لیے لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے لکھا "اللہ میری ماں کو لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔"
اپنے پیغام میں نیلم منیر نے نہ صرف اپنی والدہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا بلکہ تمام ماؤں کے لیے بھی دعا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تمام ماؤں کو اپنی اولاد کی خوشی اور سکون دیکھنا نصیب فرمائے۔
نیلم منیرکا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم کے پوسٹر سے نام ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردعمل آگیا
نیلم منیر حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں ان کی شادی کے سوشل میڈیا پر مہینوں چرچے رہے۔