گزشتہ ہفتے 13 اشیاء مہنگی اور 14 سستی ہوئیں: وفاقی ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نے مہنگائی میں 0.29 فیصد کمی کا دعویٰ کردیا۔
ایف بی ایس کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35 فیصد رہی،گزشتہ ہفتے 13 اشیائے خورونوش مہنگی اور 14 سستی ہوئیں،جبکہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایف بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 1.35 فیصد ریکارڈ کی گئی، چکن، پیاز، لہسن، آلو، دال مسور، کوکنگ آئل ،چاول، ایل پی جی، ڈیزل اور جلانے کی لکڑی کے نرخ کم ہوئے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر، انڈے، گڑ، دال مونگ، گندم کا آٹا مہنگی ہوئی ہیں جبکہ دال چنا، خشک دودھ، انرجی سیوراور کیلے بھی مہنگے ہوئے ہیں,سالانہ بنیاد پر زندہ برائلر مرغی کے دام 45 فیصد بڑھے ہیں، ایک سال میں دال مونگ 31 فیصد، خشک دودھ 24 فیصد مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت چینی 22 فیصداور انڈے 21.51 فیصد تک مہنگے ہوئے ہیں،ایک سال میں دال چنا 21 فیصد، بیف 22 فیصد، ایل پی جی 13 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعدادسامنے آگئی
سالانہ بنیاد پر پیاز 55 فیصد، آلو 30 فیصد، لہسن 29 فیصد،چائے 18 فیصد، گندم کا آٹا 17 فیصد اور دال ماش 16 فیصد سستی ہوئی ہے۔