طیب اردگان کا محافظ کا پیش کردہ پانی پینے سے انکار ، بیٹے کے ہاتھ سے پی لیا

May 24, 2023 | 23:06:PM
طیب اردگان کا محافظ کا پیش کردہ پانی پینے سے انکار ، بیٹے کے ہاتھ سے پی لیا
کیپشن: محافظ ترک صدر کو پانی پیش کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان کی اپنے محافظ کی طرف سے پیش کردہ پانی پینے سے انکار کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس ویڈیو میں جو اس وقت سماجی ذرائع ابلاغ پر بہت زیادہ گردش کر رہی ہے ،اردگان کا محافظ بار بار انہیں پانی کا گلاس دینے کی کوشش کرتا نظر آتا ہے، جبکہ ترک صدر اس سے لاتعلق نظر آتے ہیں، اردگان نے اپنے محافظ سے پانی پینے سے انکار کر دیا اور اسے واپس کر دیا اور پھر اپنے بیٹے بلال اردگان کے ہاتھ سے لے لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ترک صدر نے پانی کا گلاس دیکھا تو انہوں نے پہلے مڑ کر دیکھا، پھر اس یقین کے بعد پیا کہ ان کا بیٹا ہی اسے پیش کرنے والا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے رویے پر بہت سے سوالات اٹھائے ہیں۔اس بارے میںاخبار کی ویب سائٹ نے کہا کہ یہ معاملہ "سکیورٹی اقدام" سے متعلق ہے،جبکہ اور کچھ صارفین نے اشارہ کیا کہ یہ ان کے ساتھ کچھ غلط ہونے کے خوف سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر کا پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان