اسد عمر کا پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان

May 24, 2023 | 21:27:PM
اسد عمر کا پارٹی عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان
کیپشن: اسد عمر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا، اسد عمرنے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کے عہدے چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا،میں نے صرف پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ذاتی طور پر قیادت سنبھالنا مشکل ہے،سیکرٹری جنرل اور بنیادی رکنیت سے دستبردار ہو رہاہوں، موجودہ حالات میں میرے لئے ممکن نہیں کہ ایسے عہدے پر کام کروں،پی ٹی آئی کے کارکنوں، رہنماﺅں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے اسد عمر نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات کی سب مذمت کر چکے ہیں،4 مختلف چیزوں پر بات کروں گا ،10 مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید میں تھا،15 دن کی قید تنہائی کاٹنے کے بعد آ رہا ہوں،9 مئی کو لوگوں کی جانیں گئیں،9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں،سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا، سب سے خطرناک کام فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے ،قوم پیچھے کھڑی ہوتی ہے تو فوج کی طاقت بنتی ہے،اس دن ہونے والے واقعات دل کو زیادہ لگے،ملوث افراد کو سزادینا انتہائی ضروری ہے ،بے گناہ لوگوں کو جلد سے جلد چھوڑناضروری ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ساراپاکستان دیکھ رہا ہے کہ عدلیہ تقسیم ہے،عمران خان نے کئی بار کہا اگرفوج نہ ہوتی توشام جیسے حالات کا سامنا ہوتا،ہماری قوم کہاں کھڑی ہے ہم کہاں ملک کو لے کر آگئے ہیں۔
اسدعمر نے کہاکہ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران 2017 میں 10 شہیدوں کے نام لئے تھے،فوج چند جنرلز کا نام نہیں، لاکھوں لوگ ہوتے ہیں،پی ڈی ایم ایک سیاسی حقیقت ہے،پی ڈی ایم کی سیاست کا 13 ماہ میں بیڑہ غرق ہو گیا، جو 13 ماہ سے ہو رہا ہے وہ سب کیلئے ٹھیک نہیں،ایک عام پاکستانی کی زندگی مشکل میں ہے،پاکستان میں اس وقت آئینی، سیاسی اور معاشی بحران ہے۔

ان کاکہناتھا کہ گھربیٹھا تھا اور پی ٹی وی حملہ کیس میں میرانام بھی شامل کرلیا،پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کاہم سے کوئی تعلق نہیں،ان کا کہناتھا کہ مقبولیت کا اندازہ سروے یا الیکشن میں پتہ چلتاہے، سروے کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا،عمران خان نے فیصلے صحیح کئے یا غلط فیصلہ عوام کریں گے،اگر عوام کو لگا کہ عمران خان نے فیصلے غلط کئے تو سب کو پتہ چل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور فوادچودھری میں اختلاف کی وجہ سامنے آگئی