پاکستان تحریک انصاف اور فوادچودھری میں اختلاف کی وجہ سامنے آگئی

May 24, 2023 | 21:02:PM
پاکستان تحریک انصاف اور فوادچودھری میں اختلاف کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فواد چودھری اور پی ٹی آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف اور فوادچودھری میں اختلاف کی وجہ سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کو خدشہ ہے کہ فواد چودھری چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں ایک منصوبہ کے تحت رہے ،فواد چودھری کے 9 مئی کے دوران ایک ہفتے کی سرگرمیوں کی وجہ سے پارٹی قیادت کو تحفظات تھے ۔
پارٹی ذرائع کا مزید کہناتھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری سے بھاگنے کی ویڈیو سے عمران خان غصہ ہوئے،جس پرپاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے فواد چودھری سے رابطہ منقطع کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرا دی
ذرائع کے مطابق پارٹی کو خدشہ ہے کہ فواد چودھری نے پارٹی کے راز چند شخصیات تک پہنچائے ،فواد چودھری کو وٹس ایپ پر پارٹی رہنماؤں نے بلاک کردیا ،جس پر فواد چودھری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ پارٹی میں اعتماد کی بحالی کی بجائے فواد چودھری نے اہلیہ سے عمران خان پر تنقید کروائی ،فواد چودھری کی اہلیہ کی جانب سے ردعمل کی وجہ سے قیادت غصہ ہوئی،ذرائع کے مطابق قیادت کو خدشہ ہے کہ فواد چودھری کے پاس ایسے ثبوت ہیں جو عمران خان کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فواد چودھری کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر اہلیہ حبا کا ردعمل بھی سامنے آگیا