پی آئی اے کی نجکاری ،سکیم آف ارینجمنٹ نے منظوری دیدی

May 05, 2024 | 23:08:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے )  کی نجکاری حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ،سکیم آف ارینجمنٹ نے منظوری دے دی۔

پاکستان میں حالیہ معاشی بحران اور پی آئی اے  کی پرفارمنس میں نفی رحجان کی وجہ سے موجودہ  حکومت نے پاکستان کے کچھ اثاثے پرائیویٹائز کرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے ، اس سلسلے میں پی آئی اے  کی نجکاری بھی اس کا حصہ ہے، اس تمام تر عمل کیلئے حکومت نے نجکاری کمیشن بھی بنائی ہے جو  اس کے معاملات کو دیکھتی ہے۔  

 نجکاری کمیشن  کے مطابق سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی) نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی سکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دے دی، پی آئی اے کے نان کور اثاثے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنےاور تمام واجبات بھی ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ 
دوسری جانب ایس ای سی پی نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کو اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ سنٹرل ڈیپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیرنگ کمپنی لمیٹڈ کو بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : جاپانی کار ساز کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنیکا فیصلہ