ایس ایچ او ٹنڈوجام کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش 

May 06, 2024 | 00:00:AM
ایس ایچ او ٹنڈوجام کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایس ایچ او ٹنڈوم جام نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے بچا لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر اسلم خانزادہ نے کسانہ موری کے قریب روہڑی کینال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی, کسانہ موری پوسٹ پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایس ایچ او کو نہر سے نکال کر بچا لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی کے مسلسل ڈپریشن کی وجہ سے ایس ایچ او ٹنڈوجام اسلم خانزادہ نے خودکشی کی کوشش کی ہے,اس قبل صبح میں بھی ایس ایچ او اپنے روم میں خودکشی کی کوشش کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات نہ رکنے پر شوکاز ملنے پر ایس ایچ او ٹنڈو جام اسلم خانزادہ دلبرشتہ ہو گئے تھے،حد کے اندر منشیات نہ رکنے پر ایس ایچ او ٹنڈو جام کو تین روز قبل ایس ایس پی حیدرآباد نے شوکاز جاری کیا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: