لاہور : ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 8 سالہ بچے کو کچل دیا

May 05, 2024 | 10:41:AM
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی نے 8 سالہ ریحان شاہد جاں بحق ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں ایلیٹ فورس کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 8 سالہ ریحان شاہد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس وین کی ٹکر سے 8سالہ ریحان کے جاں بحق ہونے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ متوفی ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھاکہ تیز رفتار پولیس وین نے اسے کچل دیا۔

حادثہ کے بعد گلی میں موجود افراد بچےاور پولیس وین کے گرد جمع ہوئے اور 8 سالہ ریحان کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والا ریحان والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی سی ٹی ڈی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کی ہے،گاڑی کا ڈرائیور زیر حراست ہے، جس کے خلاف متاثرہ خاندان کی جانب سے درخواست ملنے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کردی 

دوسری جانب  رائیونڈ روڈ پر ایک اور المناک  ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ محمد شریف، 6 سالہ فاریہ اور 3 سالہ صابر شامل ہیں۔