بارش برسے گی یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

May 05, 2024 | 09:31:AM
بارش برسے گی یا سورج آنکھیں دکھائے گا؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)محکمہ موسمیات  نے لاہور سمیت ملک  کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے  کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر لاہور کی فضا پھر سے آلودہ ہونے لگی،ایئرکوالٹی انڈیکس 155 پر آ گیا، جس کے بعد  لاہور آلودہ ترین شہروں میں 7ویں نمبر پر آگیا۔

شہر کا موجودہ  درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ  اور زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری تک جائے گا،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر اور نعمان اعجاز کے بیٹے کے درمیان قربتیں ، ویڈیو نے سوالات اُٹھا دیئے

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کاکوئی امکان نہیں۔