لاہور: پینٹ اور کیمیکل کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

May 24, 2023 | 09:13:AM
لاہور: پینٹ اور کیمیکل کی دکان میں آگ لگ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا فاران یامین) لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں پینٹ کی دکان اور اس کے اسٹور میں آگ لگ گئی، ریسکیو عملہ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث پینٹ کی دکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان کی دوسرے منزل پر موجود پینٹ کے اسٹور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز، لاہور سے پرواز 279 عازمین کو لیکر مدینہ روانہ 

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا۔

آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔