ایران کی جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش

Mar 24, 2026 | 09:01:AM
ایران کی جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 اسٹریٹجک شرائط پیش کردیں۔

ایک اہلکار نے نام ظاہر کیے بغیر ایرانی میڈیا کو بتایا کہ علاقائی پارٹیوں اور ثالثوں نے ایران کو تجاویز  پیش کی ہیں کہ جنگ روکی جائے۔

اہلکار نے نئے قانونی اسٹریٹجک فریم ورک کے تحت چھ شرائط بتائیں جن میں سے اولین جنگ دوبارہ نہ شروع ہونے کی یقین دہانی ہے۔ 
دوسری خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جانا ہے، تیسری جارح کو پیچھے دھکیلنا اور ایران کو ہرجانے کی ادائیگی ہے۔

چوتھے تمام علاقائی فرنٹس پر جنگ کو ختم کیا جانا ہے، پانچویں آبنائے ہرمز کیلئے نئے قانونی رجیم پر عمل درآمد کیا جانا ہے اور چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا آپریٹیوز کیخلاف قانونی کارروائی اور انہیں ملک بدر کرنا ہے۔

یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ثالثوں کے ذریعے امریکا اور اسرائیل کو پیش کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ میں خوفناک  حادثہ ، تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی،5افراد جاں بحق

ایرانی میڈیا کے مطابق سکیورٹی و سیاسی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایران کی شرائط کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے، ایرانی میڈیا نے ایک سکیورٹی و سیاسی اہلکار کے حوالے سے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ مہینوں پہلے سے طے حکمت عملی کو اسٹریٹجک تحمل کے ساتھ قدم بہ قدم آگے بڑھا رہا ہے۔

دشمن کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایران اب دشمن کی فضاؤں پر مکمل قابو حاصل کیے ہوئے ہے، اس صورتحال میں ایران جنگ بندی کے فوری امکانات نہیں دیکھ رہا۔