سیالکوٹ میں خوفناک  حادثہ ، تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی،5افراد جاں بحق

Mar 24, 2026 | 08:52:AM
سیالکوٹ میں خوفناک  حادثہ ، تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی،5افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ میں تیز رفتار کار کھڑی بس سے ٹکرا گئی، خوفناک حادثے میں کار سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ لکھن پور سٹاپ  پسرور روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک کار جو سیالکوٹ سے پسرور جا رہی تھی اچانک تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہو گئی اور ایک میرج ہال کے سامنے کھڑی بس سے زور دار ٹکر ہو گئی۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:فریقین چاہیں تو اسلام آباد ہمیشہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہے:دفتر خارجہ

ریسکیو حکام کے مطابق تین ایمبولینسز اور دیگر گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔