اظفر رحمان اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتے ہیں؟

Mar 24, 2025 | 13:05:PM
اظفر رحمان اپنی نجی زندگی سوشل میڈیا سے دور کیوں رکھتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف اداکار، ماڈل اور میزبان اظفر رحمان نے اپنی ذاتی زندگی سوشل میڈیاسے دوررکھنے کی وجہ بتادی۔

اظفررحمان نے حال ہی میں ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں میزبان ندایاسر نے ان سے سوال کیا کہ انہیں لوگ سالوں سے جانتے ہیں مگر ان کی نجی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟

اس پراظفر رحمان نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد نجی زندگی نجی نہیں رہتی اور انہوں نے دیکھا ہے کہ لوگ باقاعدگی سے اپنی نجی زندگی سے متعلق تصاویر وغیرہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں اور کچھ دن بعد ان کا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اظفر رحمان کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اوراس وقت ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد سے ان کی نجی زندگی سے متعلق کوئی معلومات سوشل میڈیا پر نہیں مل سکیں۔انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو بہت پرائیویٹ رکھا ہواہے اور وہ کبھی بھی سوشل میڈیا پر اپنے خاندان کی تصاویر شیئر نہیں کرتے۔ 

معروف اداکارنے پروگرام کے دوران بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی پرائیویسی رکھنا چاہتی تھیں جس کا وہ احترام کرتے ہیں، وہ اپنے بہت سے ساتھیوں کو اپنی شادیوں میں مسائل سے گزرتے ہوئے دیکھتے ہیں اور پھر پورے سوشل میڈیا پر وہ وائرل بھی ہوجاتے ہیں،اس طرح کی صورتحال سے بچنے کیلئے اپنی نجی زندگی کو اوور شیئر نہ کرنا انتخاب ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:اپنی اور ہیروئن کی عمر میں 31 سال کا فرق: سلمان خان نے کراراجواب دیدیا

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کا نشہ بہت گندا ہے، میں اور میری اہلیہ گھومتے پھرتے ہیں مگر سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ نہیں کرتے اس سے خود کو اور اپنی اہلیہ کو آزاد کیا ہوا ہے۔