آسٹریلیا میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے شارٹ فلمز کی نمائش  

Mar 24, 2023 | 12:18:PM
آسٹریلیا میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے مختلف ثقافتی رنگ اجاگر کرتی شارٹ فلمز کی نمائش کی گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے مختلف ثقافتی رنگ اجاگر کرتی شارٹ فلمز کی نمائش کی گئی۔

نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کے تحت اسکالر شپ حاصل کرنے والے طالبات کی جانب سے پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں کو اُجاگر کرتی شارٹ فلمز کی نمائش کی گئی۔ پاکستانی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے خصوصی فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

اس فلم فیسٹیول میں پاکستان کے ذہین نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تو اُنہوں نے وہاں یومِ پاکستان کی مناسبت سے آسٹریلیا میں ’پاکستان سے محبت کے خطوط‘  کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں کو اُجاگر کرتی شارٹ فلمز کی نمائش کی گئی۔

مزید پڑھیں:  لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

یاد رہے کہ نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی جانب سے اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو فلم میکنگ میں ایک سال کا ڈپلومہ حاصل کرنے کے لیے نیویارک فلم اکیڈمی گولڈ کوسٹ آسٹریلیا بھیجا گیا ہے جہاں وہ جدید فلم میکنگ سیکھ رہے ہیں۔

آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی اور غیرملکی افراد نے دور دراز سے اس تقریب میں شرکت کی اور اِن با صلاحیت پاکستانی نوجوانوں کی بہترین اور اعلیٰ شارٹ فلمز کو سراہا۔