لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک

Mar 24, 2023 | 12:14:PM
لاہور: مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا تنویر سلامت نامی ڈاکو 6 اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے درجن سے زائد مقدمات درج تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ماہ قبل گلشن راوی میں ایک شخص کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرکے 12 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔

ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔