سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار

Mar 24, 2023 | 11:29:AM
سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 اہم دہشتگرد گرفتار کرلیے۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پنجاب کے شہر گوجرانولہ اور ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی، گرفتار دہشتگردوں میں عبدالمقیت، عابد وحید، گل زمان، رمضان اور اکرام شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی گرفتاری 33 مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی کارروائی، افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کرنیوالا ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق رواں ہفتے 420 کومبنگ آپریشن میں 66 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردی میں ملوث شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔