لاہور میں فیصل ٹاؤن سے لاپتہ لڑکی کی لاش چوہنگ سے برآمد

Mar 24, 2023 | 11:39:AM
لاہور میں فیصل ٹاؤن سے لاپتہ لڑکی کی لاش چوہنگ سے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فیصل ٹاؤن سے لاپتا ہونیوالی 22 سالہ لڑکی کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ام عمارہ نامی لڑکی کی لاش چوہنگ کے قریب نہر سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ  تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل اور زیادتی سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، اصل حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشتگرد گرفتار

واضح رہے کہ لڑکی کے والد نے تھانہ فیصل ٹاؤن میں بیٹی کے مبینہ اغواء کی ایف آئی آر درج کروائی تھی، ایف آئی آر میں لکھا گیا تھا کہ مورخہ 20 مارچ کو رات 3 بجے انکی اہلیہ اچانک نیند سے بیدار ہوئیں، بیٹی ام عمار اپنے بستر پر موجود نہیں تھی، ساتھ والے گھر کے کیمرے سے معلوم ہوا کہ انکی بیٹی گھر سے نکلی ہے جسے کوئی ورغلا کر زیادتی کی نیت سے لے گیا ہے۔

مغویہ کے والد نے پولیس سے استدعا کی تھی کہ نامعلوم ملزم کے قبضے سے میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔