گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں سے متعلق اہم کیس، فیصلہ محفوظ

Jun 24, 2026 | 14:32:PM
 گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں سے متعلق اہم کیس، فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے مینوفیکچرز آف بناسپتی ایسوسی ایشن کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وکیل ایسوسی ایشن نے بتایاکہ حکومت کی درخواست پر گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کی،قیمتوں کی کمی کا سارا ریکارڈ موجود ہے،مسابقتی کمیشن نے 2010 میں 2008 کے ریکارڈ پر کارروائی کی،قیمتوں میں کمی کرنا تو صارفین کے حق میں تھا۔
وکیل مسابقتی کمیشن نے بتایاکہ حکومت کے کہنے پر بھی ایسوسی ایشن قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نہیں کرسکتی تھی،ایسوسی ایشن کے پاس قیمتوں کا اختیار نہیں ہوسکتا،ایسوسی ایشن فیصلہ کرے تو مقابلے کا ماحول نہیں پیدا ہوتا،مقابلے کے ماحول سے قیمتوں میں کمی ہوتی ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ہمارے ملک میں مسائل کی بنیاد کو نہیں دیکھا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری نرخ نظرانداز،ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت
جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ پولٹری کیس میں ایسوسی ایشن پر جرمانے کا فیصلہ ہوچکا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ مسابقتی کمیشن کا مؤقف مانا تو کل حکومت کچھ نہ کرسکے گی۔
جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،2010 میں قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر مسابقتی کمیشن نے پانچ کروڑ کا جرمانہ کیا تھا۔