محرم الحرام میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی،لیسکو نے انتظامات مکمل کرلئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے لیسکو نے انتظامات مکمل کرلئے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کی ہدایت پر چیف انجینئر آپریشنز ندیم ملک نے اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ انہوں نے فوکل پرسز بھی نامزد کردیئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرسٹی, اسسٹنٹ کمشنرراوی اور اسسٹنٹ کمشنر فیروز والا کے لیے ایکسیئن داتا دربار راشد سومرو فوکل پرسن نامزدکیے گیے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن کے لیے ایکسیئن شاہ پور ثناء محمد فوکل پرسن نامزد کیے گیے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرماڈل ٹاؤن اور اسسٹنٹ کمشنرنشتر کے لیے ایکسیئن کینٹ اشفاق حسین شاہ فوکل پرسن نامزدکیے گیے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور اسسٹنٹ کمشنرواہگہ کے لیے ایکسیئن میکلوڈ روڈ شاہ زیب بھٹو فوکل پرسن نامزدہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بانی نے حکم دیا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردیں گے: بیرسٹر گوہر
اسسٹنٹ کمشنرکینٹ اور اسسٹنٹ کمشنرصد ر کے لیے ایکسیئن کینٹ اشفاق حسین شاہ فوکل پرسن ہوں گے۔