ٹرین زیادتی کیس:اہم پیش رفت سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) جنوبی کراچی کی عدالت میں بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، 3 مرکزی ملزمان کے ڈی این اے کے نمونے متاثرہ خاتون سے میچ کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فرانزک لیب سے ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہو چکی ہے۔رپورٹ میں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ 3 ملزمان کے ڈی این اے متاثرہ خاتون کے نمونوں سے میچ کر گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس کیس میں متاثرہ خاتون 2 ملزمان کو شناخت بھی کر چکی ہیں جبکہ عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند کر لیا ہے۔کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں جن میں محمد زاہد، عاقب منیر، زوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان نے 28 مئی 2022ء کو ملتان سے کراچی واپس آنے والی خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔