برسات میں صرف دلیہ، ہلکی سبزیاں اور سادہ غذا کھائیں،ہربلسٹ نعیمہ راؤ

ہلدی دودھ نہ صرف آپریشن کے بعد کی کمزوری دورکرتابلکہ انفیکشن سے لڑنے میں بھی مؤثر ہے،مارننگ ودفضامیں گفتگو

Jul 24, 2025 | 16:02:PM
برسات میں صرف دلیہ، ہلکی سبزیاں اور سادہ غذا کھائیں،ہربلسٹ نعیمہ راؤ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معروف ہربلسٹ نعیمہ راؤنے خواتین کی روزمرہ صحت اور گھریلو مسائل کے حل کے لیے کئی آسان اور آزمودہ ٹوٹکوں کا انکشاف کردیا۔
24نیوزکے پروگرام ’’مارننگ وِد فضا میں ‘‘گفتگو کرتے ہوئے معروف ہربلسٹ نعیمہ رائونے بتایا کہ گولڈن ملک (Haldi Doodh) نہ صرف آپریشن کے بعد کی کمزوری کو جلد بحال کرتا ہے بلکہ انفیکشن سے لڑنے میں بھی حیرت انگیز حد تک مؤثر ہے۔ 
انہوں نے لائیو شو میں دلیہ بنا کر دکھایا جو نہ صرف ہلکا اورزود ہضم تھا بلکہ شام تک توانائی کا بھرپور ذریعہ بھی ثابت ہوتا ہے، برسات کے موسم میں پائے اور نہاری جیسے بھاری کھانوں سے پرہیز کرتے ہوئے انہوں نے صرف دلیہ، ہلکی سبزیاں اور سادہ غذا کا مشورہ دیا۔


 ایک اور دلچسپ سیگمنٹ میں نعیمہ آپا نے نیم، پیاز، لہسن اور ہرمل کافور کی دھونی سے مچھر، مکھی اور چھپکلیوں کو بھگانے کا نسخہ پیش کیا جس سےسٹوڈیو میں واقعی دھواں سا چھا گیا اور میزبان فضا علی ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:چٹ پٹی غذا اور مصنوعی مشروبات سے پرہیز بہتر تولیدی صحت کی ضمانت:ڈاکٹر ثنا نذیر
پیاز کے حوالے سے انہوں نے کئی حیران کن باتیں بھی شیئر کیں جیسے پیاز کاجل خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے اور پیاز کا چراغ مچھر و کیڑے مکوڑوں سے نجات دلاتا ہے، شکر اور ملتانی مٹی سے تیار کردہ ایک مرہم کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا جو الرجی کو صرف دو دن میں ختم کر دیتا ہے، برسات کے لیے انہوں نے ایک مکمل غذائی چارٹ بھی پیش کیا جس میں توانائی، غذائیت اور موسمی پرہیز کو مدنظر رکھا گیا تھا۔