چٹ پٹی غذا اور مصنوعی مشروبات سے پرہیز بہتر تولیدی صحت کی ضمانت:ڈاکٹر ثنا نذیر 

پیلوک پین کا بروقت علاج نہ کرایا جائے تو بانجھ پن اور کئی سنگین مسائل ہوسکتے ہیں،مارننگ ودفضامیں گفتگو

Jul 24, 2025 | 15:43:PM
چٹ پٹی غذا اور مصنوعی مشروبات سے پرہیز بہتر تولیدی صحت کی ضمانت:ڈاکٹر ثنا نذیر 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماہر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ثنا نذیر نے خواتین میں بڑھتے ہوئے پیلوک پین (Pelvic Pain) پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ درد اکثر آنتوں اور مثانے میں شدید تکلیف کی صورت اختیار کر لیتا ہے، جسے خواتین معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتی ہیں۔

24نیوزکے پروگرام’’ مارننگ وِد فضا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرثنانذیرنے کہاکہ اگر وقت پر اس کا علاج نہ کرایا جائے تو یہ بانجھ پن اور تولیدی نظام کے کئی سنگین مسائل کی وجہ بن سکتا ہے۔


 انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اگر کسی خاتون کو حمل نہیں ٹھہر رہا تو ضروری ہے کہ وہ پیلوک پین کا معائنہ اور علاج فوری کرائے، نوجوان لڑکیوں میں کولڈ ڈرنکس اور ویپنگ (Vaping) کے بڑھتے ہوئے رجحان سے نہ صرف اووری میں سوزش جیسی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں بلکہ مستقبل میں بانجھ پن کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کاگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا تفصیلی دورہ
پروگرام میں میزبان فضا علی کے ساتھ دلچسپ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حمل کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک قدرتی اور خوشی کا لمحہ ہے، تاہم اس دوران لاحق طبی پیچیدگیاں مکمل توجہ کی متقاضی ہوتی ہیں، چٹ پٹی، مصالحے دار غذا اور مصنوعی مشروبات سے پرہیز ہی بہتر تولیدی صحت کی ضمانت ہے۔