وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کاگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا تفصیلی دورہ
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کے دورے کے دوران شعبہ ایمرجنسی، مختلف وارڈز، گائنی، سرجری، میڈیسن ، آرتھو پیڈک ،سی ٹی سکین اور فارمیسی سمیت مختلف شعبوں کا معانہ کیا ، مریضوں سے خیریت دریافت کی اور طبی سہولیات کی دستیابی کے بارے میں جائزہ لیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ ڈاکٹر مامون اکبر قریشی نے وائس چانسلر کو دورہ کے دوران تفصیلی بریفنگ دی،علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے پیرامیڈیکل سکول اور نرسنگ کالج کا دورہ بھی کیا اور نرسنگ کےطلباء سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے مخطلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات بھی کی جس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ سرجری کے پروفیسر قمر اشفاق سمیت چار ایسوسی ایٹ پروفیسرز ڈاکٹر شبیر چوہان، ڈاکٹر حنا ضمیر، ڈاکٹر وقاص جاوید اور ڈاکٹر صوفیہ اقبال نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کوالٹی ٹیچنگ اور ٹریننگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں صحت عامہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پوسٹ گریجویٹ طلباء سے متعلقہ مسائل پر گفتگو کی اور اُن کا حل تجویز کیا ۔