پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ارشاد قریشی)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا۔
راجہ بشارت اپنے وکیل سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ الیکشن پیٹشن کی سماعت کیلئے الیکشن ٹریبونل این اے 55 کیس میں پیش ہوئے تھے، ٹریبونل سے باہر نکلتے ہی پولیس نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا،بعد ازاں انہیں حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانہ نیوٹاؤن منتقل کر دیا۔
راجہ بشارت نےاس موقع پر کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں جبکہ ان کے وکیل سردار عبد الرازق کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط
بعد ازاں وکیل سردار عبدالرزاق خان نے بتایا کہ راجہ بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن سے رہا کر دیا گیا ہے، ضمانتی دستاویزات کی تصدیق کے بعد پولیس نے راجہ بشارت کو رہا کیا ہے۔