پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگیا،چینی شینڈونگ ژین شو کمپنی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو سرمایہ اور بحری جہاز فراہم کرے گی۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور چینی کمپنی کے درمیان اسلام آباد میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،یہ معاہدہ بحری صنعت کو جدید بنانے اور سمندری تجارت کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت بحری جہازوں کے انتظام ، مارکیٹنگ اور کریو منیجمنٹ میں اشتراک ہو سکے گا ۔
وفاقی وزیر جنید انور چودھری نے معاہدے کو مشترکہ ترقی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے خطے میں تجارت ، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، شپنگ انڈسٹری ترقی کرے گی اور میری ٹائم سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا ہو گا،یہ معاہدہ مشترکہ ترقی کا آغاز ، شپنگ انڈسٹری کی ترقی میں پاکستان کے کردار کو مضبوط اور بحری شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے تعلیمی بورڈزنے میٹرک کے نتائج کااعلان کردیا
ایم او یو کے تحت چینی کمپنی نے بنیادی طور پر پی این ایس سی کو سرمایہ اور جہاز فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے،معاہدے میں زنکسو کی جانب سے پی این ایس سی کو مختلف ماڈلز کے تحت جہازوں کی کرایہ پر فراہمی بھی شامل ہے، اس کے علاوہ پی این ایس سی جہازوں کے لیے تجارتی، تکنیکی، اور انتظامی انتظامی خدمات فراہم کر سکتا ہے ۔