ٹی ٹونٹی رینکنگ: بابر اور رضوان کی تنزلی

Jul 24, 2025 | 10:18:AM
ٹی ٹونٹی رینکنگ: بابر اور رضوان کی تنزلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیٹرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلے نمبر پر موجود جبکہ بھارت کے ابھیشیک شرما کا دوسرا نمبر ہے ۔

اس کے برعکس پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ نیچے آکر 13ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے،انگلینڈ کے عادل راشد کا دوسرا،بھارت کے ویرون چکرورتھی کا تیسرا نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں بھارت کے ہاردک پانڈیا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نے سات درجے ترقی کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:مانچسٹر ٹیسٹ کا پہلا روز، بھارت کی انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری